پاکستان تحریک انصاف کے رہنما روف حسن نے کہا ہے کہ ہم فوج کے ساتھ انگیجمنٹ کے خواہاں ہیں اور اس میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم آج بھی فوج کے ساتھ انگیج کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے کل بھی تیار تھے، آج بھی تیار ہیں۔ “ہم ہر صورت میں فوج سے انگیجمنٹ چاہتے ہیں۔ میں کیوں یہ امید نہ رکھوں کہ وہ ہمیں انگیج کریں گے؟”
نجی ٹی وی پروگرام میں روف حسن نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ضروری ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ایک ڈائیلاگ ریاست کے لیے ناگزیر ہو چکا ہے۔ ہمیں اس میں دیر نہیں کرنی چاہیے، یہ ناگزیر ہے یہ عمل آج نہیں ہوا تو کل ہوگا لیکن ہونا ضرور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شناختی کارڈ کی فوٹوکاپیاں بنانا خطرناک، نادرا کی وارننگ
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ماحول کو سازگار بنانے کی ضرورت ہے تاکہ دونوں فریقین ٹیبل پر بیٹھ کر ملک کے مسائل پر بات چیت کر سکیں۔ ہمیں یہ کوشش کرنی ہوگی کہ فوج اور حکومت کے درمیان ایک مثبت ماحول پیدا ہو۔ روف حسن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انہوں نے پہلے ہی فوج کے ساتھ بات چیت کی ہے اور یہ عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا،انگیجمنٹ کی کوئی خاص تعریف نہیں، ہم صرف بات چیت کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔”