سندھ حکومت نے صوبائی سیکرٹریٹ کے ملازمین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کردیا

سندھ حکومت نے صوبائی سیکرٹریٹ کے ملازمین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کردیا

سندھ حکومت اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے درمیان صوبائی سیکریٹریٹ کے ملازمین اور ان کے لواحقین کے لیے ہیلتھ انشورنس کا معاہدہ طے پا گیا۔

یہ معاہدہ سندھ سیکریٹریٹ، وزیراعلیٰ ہاؤس اور سندھ اسمبلی کے ملازمین کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کرے گا۔ سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن سہیل قریشی نے بتایا کہ اس پالیسی کے تحت ہر خاندان کے فرد کے لیے 7 لاکھ روپے کا علاج کروانا ممکن ہوگا۔

مزید پڑھیں: نگران دور میں بھرتی ہونیوالے سرکاری ملازمین سے متعلق اہم خبر

سہیل قریشی نے مزید وضاحت کی کہ ملازمین کو ملک کے 175 ہسپتالوں میں علاج کی سہولت حاصل ہوگی۔ یہ اقدام صوبائی ملازمین کی صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *