اسلام آباد ہائی کورٹ نے MDCAT کے نتائج جاری کرنے سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے MDCAT کے نتائج جاری کرنے سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہید ذولفقار علی بھٹو یونیورسٹی کو ایم ڈی کیڈ کے نتائج جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابقاسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے تین صفحات پر مشتمل تحریری آرڈر جاری کر دیا ہے اور فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہید ذولفقار علی بھٹو یونیورسٹی تاحکم ثانی ٹیسٹ کے نتائج نہ جاری کرے۔ عدالت نے 26ستمبر کے لیئے وزارت ہیلتھ سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کو آج شام ساڑھے چار بجے بتایا گیا کہ ابھی تک یونیورسٹی نے نتائج کا اعلان نہیں کیا ہے اور حکم نامے می کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل یونیورسٹی کو اسٹے آرڈر سے متعلق فوری طور پر اطلاع دے۔

مزید پڑھیں: سوات حملہ، وفاقی حکومت نے سفارتکاروں کی آمد بارے اطلاع نہیں دی: بیرسٹر سیف کا انکشاف

یہاں یہ امر قابلِ زکر ہے کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمشن ٹیسٹ میں 20 سےزائد آؤٹ آف سلیبس سوالات کے خلاف طلباء نےاسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ طلباء نے موقف اختیار کیا ہے کہ جب پیپر سامنے آیا تو دیکھ کر ہم پریشان ہو گئے کیونکہ پرچے میں بیس سے زائد سوالا ت ایسے تھے جو آؤٹ آف سلیبس تھے۔ طلباء نے کہا ہے کہ ہمارے والدین یونیورسٹی گئے جب معاملہ وہاں اٹھایا تو وی سی صاحب پچھلے دروازے سے نکل گئے اور بعدازاں پولیس بھی بلوا لی گئی۔

editor

Related Articles