مہنگائی میں مزید کمی کی پیشنگوئی

مہنگائی میں مزید کمی کی پیشنگوئی

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ملک میں مہنگائی میں مزید کمی کی پیش گوئی کردی۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد اور معاشی ترقی کی شرح 2.5 سے 3.5 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: مہنگائی میں 0.52 فیصد کمی، 17 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، 15 سستی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےجمیل احمد نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی صفر سے ایک فیصد کے درمیان ہو سکتا ہے۔ جب ایک صحافی نے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے تخمینے کا حوالہ دیا، جس میں مہنگائی کو 15 فیصد اور معاشی شرح نمو کو 2.8 فیصد قرار دیا گیا ہے تو گورنر نے واضح کیا کہ اسٹیٹ بینک اپنے مانیٹری پالیسی کے تخمینے پر قائم ہے۔

یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب ملک کی معیشت میں استحکام کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں اور حکومتی پالیسیوں کے اثرات کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *