پی ٹی آئی راولپنڈی جلسے کی تیاریاں، علی امین گنڈاپور نے اہم اجلاس طلب کر لیا

پی ٹی آئی راولپنڈی جلسے کی تیاریاں، علی امین گنڈاپور  نے اہم اجلاس طلب کر لیا

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریکِ انصاف راولپنڈی جلسے کے حوالے سے پارٹی اور ارکان اسمبلی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ترجمان وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ راولپنڈی جلسے کئ تیاریوں کے حوالے سے پہلا اجلاس کچھ دیر میں ہزارہ ریجن کے عہدیداروں اور ارکان اسمبلی کیساتھ ہو گا اور دوسرا اجلاس ملاکنڈ ریجن کے عہدیداروں اور ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی سے ہو گا ، ترجمان وزیر اعلی خیبر پختونخوا افراز مغل نے کہا کہ تیسرا اجلاس ساؤتھ ریجن کے عہدیداروں اور ارکان اسمبلی سے ہو گا اورچوتھا اجلاس پشاور ریجن کے عہدیداروں اور ارکان اسمبلی کے ساتھ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف نے پریکٹس اینڈ پروسیجر صدارتی آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

ترجمان وزیر اعلی خیبر پختونخوا  نے کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور تمام اجلاسوں کی صدارت کریں گے اوراجلاس میں راولپنڈی جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے اہم ٹاسک سونپے جائیں گے اور جلسے کے حوالے سے اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *