فواد چوہدری کو بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں بری کر دیا گیا

فواد چوہدری کو بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں بری کر دیا گیا

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو بغاوت پر اکسانے اور الیکشن کمیشن کو توہین آمیز الفاظ میں پکارنے کے مقدمے میں بری کر دیا۔

سماعت کے دوران فواد چوہدری اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔

عدالت نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن کے سیکریٹری کی مدعیت میں درج مقدمے میں فواد چوہدری کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں تھے۔

مزید پڑھیں: عدالت نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کرنے کی اجازت دے دی

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور کمشنر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

سماعت کے دوران ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کیس کی تفصیلات سنیں، جس میں فواد چوہدری اور عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری بھی پیش ہوئے۔

وکیل فیصل چوہدری نے دوران سماعت بتایا کہ “آپ نے عمران خان کے خلاف کیس میں ویڈیو لنک کا آرڈر کیا تھا، فواد چوہدری کا شو کاز کا جواب بھی موجود ہے۔”

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *