عمران خان نے 28 ستمبر کو راولپنڈی جلسے کا فیصلہ واپس لے لیا

عمران خان نے 28 ستمبر کو راولپنڈی جلسے کا فیصلہ واپس لے لیا

عمران خان نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام پارٹی رہنمائوں کو یہ ہدایات دیدی ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 8 ستمبر کے جلسے کے بعد واضح ہو گیا تھا کہ وہ کسی قسم کے مذاکرات نہیں کریں گےکیونکہ اسٹیبلشمنٹ کے لوگ کبھی سیدھے راستے پر نہیں چلتے۔

مزید پڑھیں: اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان کیا جائے، جسٹس منصور علی شاہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں، عمران خان

عمران خان نے یہ بھی بتایا کہ اب وہ راولپنڈی میں جلسہ نہیں احتجاج کریں گے اور لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ سے اپنی درخواست واپس لے رہے ہیں کیونکہ انہیں علم ہے کہ انہیں جلسے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عمران خان نےکہا کہ ہمارے وکلاءبھی کل سپریم کورٹ کے باہر بھی احتجاج کریں گے۔

اس کے علاوہ انہوں نے جسٹس منصور علی شاہ کے حوالے سے بھی بات کی اورکہاکہ سینئر ترین جسٹس کو چیف جسٹس مقرر کیا جانا چاہیے۔

editor

Related Articles