وائس چانسلرز کی تعیناتی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا اصولی موقف سامنے آگیا

وائس چانسلرز کی تعیناتی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا اصولی موقف سامنے آگیا

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ جامعات میں وائس چانسلر وہ لگنے چاہیے جو بچوں کو ایک قوم بنا سکے لیکن ن لیگ پنجاب حکومت نے جو وائس چانسلر لگائے ان پر کرپشن کے الزامات لگ چکے ہیں۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب میں جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ اپنی خواہش پر کسی کو وائس چانسلر نہیں لگانا چاہتے ، انہوں نے کہا اکہ پیپلز پارٹی آئینی ترمیم اور وائس چانسلر کی تعیناتی میرٹ سے ہٹ کر نہیں کریں گی ۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا پنجاب میں وزیر اعلی مسلم لیگ ن سے تعلق رکھتی میں پیپلز پارٹی سے ہوں ہمارے اتحادی حکومت ہے ہم نے اس کو چلانا ہے میں وائس چانسلرز کو میرٹ پر لگانا چاہتا تھاجو وائس چانسلر ن لیگ نے تعینات کئے ان پر کرپشن کے الزامات ہے سمری پر جو اعتراض تھے وہ لکھ کر بھج دیئے ۔

مزید پڑھیں: ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا حکومتی اختیار ختم

گورنر پنجاب نے کہا سابقہ تین چیف جسٹس نے ملک کا بہت نقصان کیا وہ سمجھتے تھے جو ہمارے منہ سے نکل رہا ہے وہی قانون ہےایسے ایسے فیصلے کیے جو عدالتی تاریخ میں شرمندگی کا باعث ہیں اٹھارویں اور انیسویں ترامیم طریقہ کار کو بدلا گیا ہے جس میں لاہور کورٹ کے ججز تعیناتی ہوتےتھے اب ہم نے بیلنس آف پاور کو برابر کرنا ہے تاکہ ججز صاحبان میرٹ پر آئیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *