محکمہ موسمیات نے بارشوں کے طاقتور سلسلے کی پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے طاقتور سلسلے کی پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات کے مطابق 26ستمبر سے 01 اکتوبر تک بالائی/وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں 26ستمبر (شام/رات )سے01اکتوبر کے دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور ،بونیر ،مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، کرم، اورکزئی، کوہاٹ جبکہ 27ستمبر سے01اکتوبر کے دوران ہنگو، بنوں، لکی مروت ،وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤںاور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے 10 بڑے شہروں کے لیے ڈینگی الرٹ جاری

صوبہ پنجاب اوراسلام آبادمیں 26ستمبر (شام/رات )سے01اکتوبر کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، وزیر آباد، جبکہ27ستمبر(رات) سے01 اکتوبر کے دوران ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، خوشاب، سرگودھا، میانوالی ، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن ،قصور اور بھکر میں تیز ہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

کشمیرمیں 26ستمبر سے02 اکتوبر کے دوران کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤںاور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

گلگت بلتستان میں26 ستمبر سے02 اکتوبر کے دوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، اسکردو، گلگت،ہنزہ، گھانچے اورشگر) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔

editor

Related Articles