پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سینئررہنمالطیف کھوسہ نےکہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) نہیں بلکہ الیکشن کمیشن ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ حکومت عدلیہ کے ساتھ جنگ کے راستے پر جارہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے اراکین کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت ایکشن کرکے انہیں کڑی سے کڑی سزا دینی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:سلمان اکرم راجہ کا مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق بڑا اہم بیان آگیا
لطیف کھوسہ کا کہنا تھاکہ پارلیمان کو بلڈوز کرنے کے بعد اب یہ عدلیہ کو اپنا غلام بنانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی بات نہ مان کر مولانا فضل الرحمان کی پذیرائی ہوئی ہے، اس کے بعد وہ اس قانون سازی میں کبھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کی کوئی گڈ کاپ بیڈ کاپ کی پالیسی نہیں ہے۔ مذاکرات پرد ےکے پیچھے ہوں یا پردے کے سامنے ہوں سیاست میں سب چلتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تنخواہ داروں کیلئے نئے ٹیکس نظام کی منظوری دیدی گئی
ہماری پالیسی وہی ہے جو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے۔ ہم اس سے زیادہ کیا لچک دکھا سکتے ہیں جو بانی عمران خان اور پارٹی نے دکھائی ہے۔الیکشن کمیشن آج بھی آئین کی تضحیک کررہا ہے۔

