دنیا کے چوتھے امیر ترین خلیجی ملک قطر نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے، امریکہ میں ویزا فری رسائی حاصل کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا ۔اس فیصلے کے تحت قطری شہری اب بغیر ویزا کے امریکہ کا سفر کر سکیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کےہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ قطر کے شہریوں کیلئے امریکہ میں داخلےکی ویزے کی شرط ختم کر دی گئی ہے ۔ امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کےبیان کے بعد قطر امریکہ میں ویزافری انٹری کا حامل پہلا خلیجی ملک بن گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا کا شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے انتباہ
امریکی حکام نے بیان میں کہا کہ قطر ویزا سے استثنی کی سخت شرائط اور تقاضوں پر پورا اترتا ہے جس کے پیش نظر اسے ویزا فری ممالک میں شامل کیا گیاہے۔یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی اور تجارتی روابط کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ امریکی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام قطر کے ساتھ دوستی اور باہمی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔
قطر کی حکومت نے خیر مقدم کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ ویزا فری انٹری دونوں ممالک کے عوام کے لیے مزید مواقع پیدا کرے گی۔

