مذاکرات سے متعلق رؤف حسن کا بڑا اہم بیان سامنے آگیا

مذاکرات سے متعلق رؤف حسن کا بڑا اہم بیان سامنے آگیا

پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کا اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئےکہنا ہے کہ بالآخر مذاکرات ہی کرنا ہوں گے، آج نہیں تو 2 ماہ بعد مذاکرات ہی کرنے ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی دنیا نیوز میں خصوصی گفتگوکے دوران رؤف حسن کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام سیاسی پارٹیوں سے مذاکرات کرنا پڑیں گے ، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرا دیں انہیں مذاکرات پر قائل کرلوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:29 تاریخ کو پورے ملک میں دھرنے دیئے جائیں گے: حافظ نعیم الرحمان

ابھی یہ نہیں بتا سکتا ، پارٹی میں کون کون مذاکرات کے حق میں ہے ۔ وکلاء کے احتجاج پر رؤف حسن کا کہنا تھا کہ بہت اچھا شو نہیں تھا لیکن یہ ابھی شروعات ہے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور کی عمران خان کی رہائی پر دیئے گئے بیان بارے ان کا کہنا تھا کہ جلسے کی تقریر کو ایک تقریر سے زیادہ اور کچھ نہیں سمجھنا چا ہیے ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا احتجاج : راولپنڈی میں دو روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب

انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے حوالے سے کسی آپشن پر غور نہیں ہو رہا، ہم ہرحال میں آئینی ترمیم کو روکیں گے۔ رؤف حسن نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت جاری ہے، اگر کسی سٹیج پر ضرورت محسوس ہوئی تو ہماری طرف سے مشترکہ مسودہ دیا جاسکتا ہے، اس وقت جو سوکالڈ مسودہ ہے وہ ہمیں اور مولانا کو قطعاً قبول نہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *