لیاقت باغ میں پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج کا معاملہ، پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو راولپنڈی میں دا خل ہونے سے روکنے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کی خیبرپختونخوا سے پنجاب میں احتجاج کے لیے داخل ہونے پرپابندی لگا دی ہے، صوبائی چیف منسٹر علی امین گنڈا پور پنجاب میں کسی جگہ بھی احتجاج نہیں کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:مذاکرات سے متعلق رؤف حسن کا بڑا اہم بیان سامنے آگیا
صوبائی حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی کو پنجاب کا ماحول خراب کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی، دوسری جانب علی امین گنڈا پور نے پورے قافلے کے ساتھ راولپنڈی کے احتجاج میں شرکت کے لئے آنے کا پلان بنا رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی راولپنڈی احتجاج کی قیادت وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کریں گے

