سابق رکن پنجاب اسمبلی و پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدر سیمابیہ طاہر کو مری روڈ سے حراست میں لے لیا گیا۔
سیمابیہ طاہرعمران خان کی کال پر آج ہونیوالے احتجاج میں شریک تھیں۔ گرفتاری کے وقت سیمابیہ طاہر کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ ہمارے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا ، عمران خان کیلئے ہم اپنی جان بھی دینے کو تیار ہیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی میں احتجاج کی کال کے بعد راولپنڈی میںامن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے دو دن کیلئے دفعہ 144نافذ کر دی گئی تھی۔تاہم عوام کی بڑی تعداد احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئی اور پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں۔
دوسری جانب صوبہ خیبرپختونخوا سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں بڑی تعداد میں عوام ریلی کی صورت میں پنجاب میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔ جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے صوبہ پنجاب میں داخلے پر حکومت پنجاب کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے۔