ملک گرمی کی شدید لپیٹ میں، آئندہ 24 گھنٹےموسم کیسا رہے گا؟

ملک گرمی کی شدید لپیٹ میں، آئندہ 24 گھنٹےموسم کیسا رہے گا؟

عید الاضحیٰ کے دوسرے روزملک بھر خصوصاً لاہور سمیت پنجاب اور سندھ شدید گرمی کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں موسم خشک ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت میں شدید اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اتوار کوکم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عید کی تعطیلات میں گرمی کی نئی لہر کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
محکمہ موسمیات کے حکام نے آئندہ 2 روز کے لیے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی اور خشک حالات کا سامنا رہے گا جس سے رہائشیوں کی صحت کو خطرات لاحق ہوں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے 12 جون تک وسطی اور بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا جبکہ بالائی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت اوسط سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت بلوچستان کے علاقے سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:موسمی تبدیلیوں سے نمٹنے کا مشن: وزیراعلیٰ سندھ نے جنگلات کی بحالی کے اہم منصوبے کا اعلان کر دیا
حکام نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ہائیڈریٹ رہیں اور شدید موسم سے خود کو بچانے کے لیے غیر ضروری دھوپ سے بچیں۔
دریں اثنا کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے کے باوجود موسم گرم اور مرطوب رہا۔ ہوا کی رفتار 20-45 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہنے کی توقع ہے ، جبکہ درجہ حرارت 35-37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 28.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles