احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت نے کیا

احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت نے کیا

پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا نہیں بلکہ پارٹی کی مرکزی قیادت نے کیا۔

جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو سوا 7 بجے ایک واٹس ایپ پیغام بھیجا گیا، جس میں کہا گیا کہ احتجاج ختم کر دیا گیا ہے اور انہیں اپنی اور کارکنوں کی حفاظت کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: احتجاج ختم کرنے کے اعلان پر پی ٹی آئی کارکنان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا گھیرائو کر لیا

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے قبل ازیں پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کے لیے لیاقت باغ جانے کا اعلان کیا تھالیکن بعد میں انہوں نے برہان انٹرچینج سے واپس پشاور جانے کا فیصلہ

تاہم اس فیصلے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے شدید احتجاج کیا اورپی ٹی آئی قیادت کی گاڑیوں کا گھیراؤ کیا۔ کارکنوں نے اصرار کیا کہ وہ سڑکوں پر رہیں گے اور وزیر اعلیٰ کو ان کے ساتھ راولپنڈی جانا ہوگا۔

کارکنوں اور وزیر اعلیٰ کے اسکواڈ کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی، اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ سے استعفے کا بھی مطالبہ کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *