وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے انقلاب کا اعلان کردیا ۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے راولپنڈی احتجاج کے بعد اہم ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں اس وقت ساری قوم اور پی ڈی ایم کی پارٹیوں اور اداروں سے مخاطب ہوں ، آج ایسا وقت آچکا ہے کہ پہلے ہماری چادر چاردیواری کو پامال کیا گیا ، ہم نے ظرف دکھاتے اف تک نہیں کیا ۔
ان کاکہنا تھا کہ لیکن آج انہوں نے ہم پر گولیاں برسائیں ، سٹریٹ شیل مار کے پچاس کارکن زخمی ہیں ، گرنیڈ پھینکے ہم پر ، یہ پاکستان ہمارا ہے پنجاب ،سندھ ، بلوچستان ، کشمیر بلتستان بھی ہمارا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:دوبارہ واپس آئیں گے اور سیدھے اڈیالہ جائیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
ان کاکہنا تھا کہ میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں کہ آپ ڈٹے ہیں، پنجاب پولیس نے ہم پر ظلم کیا اس کے باوجود ہم نے صبر کیا لیکن اب تم ایک گولی چلاؤگے ہم دس چلائیں گے ، تماام جرگے ہمارے ساتھ ہیں سب متحد ہو جائیں ، اس کے بعد ہم جائیں گے تو کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ ہمیں ماریں گے تو پھر مرنے کے لیے تیار ہوجائیں اور یہ دھمکی نہیں واضح پیغام ہے ، اصلاح کی آخری وارننگ ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اداروں سے کہتا ہوں کہ ٓپ اپنی قوم کی آواز نہیں سن سکتے تو عوام کے فیصلے عوام کو کرنے دیں پھر دیکھیں کیا ہوتاہے ۔ میں واضح انقلاب کا اعلان کرتا ہوں کیونکہ اس کے علاوہ چارہ نہیں ، اب بس ہوگئی ، کوئی گولی چلا ے گا تو وہ بھی گولی کھاے گا۔