مفت سولر سسٹم کے ساتھ انورٹر اور بیٹری کیسے ملے گی؟ عوام کیلئے اہم خبر

مفت سولر سسٹم کے ساتھ انورٹر اور بیٹری کیسے ملے گی؟ عوام کیلئے اہم خبر

وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے عوام کو مفت سولر سسٹم کی تقسیم کی خوشخبری دی۔

تفصیلات کے مطابق ناصر حسین شاہ نے ایکسپو سینٹر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی الیکٹرک کی جانب سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، جس میں لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ شامل ہیں، اور حکومت نے اس مسئلے کا نوٹس لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے خوشخبری

انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت ایک سولر منصوبے پر کام کر رہی ہے، جس کے تحت ایک لاکھ 60 ہزار سولر سسٹمز مفت فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ انورٹر اور بیٹری بیک اپ بھی فراہم کیا جائے گا، اور اس سلسلے میں مذاکرات جاری ہیں۔

وزیر نے مزید کہا کہ تھر کے کوئلے سے نیشنل گرڈ کو سب سے سستی بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ 300 یونٹ کے صارفین کو منشور کے مطابق ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت ہائی برڈ سولر پارکس متعارف کروا رہی ہے اور کراچی الیکٹرک کے متبادل ادارے کے قیام کے لیے قانون کا جائزہ لے رہی ہے۔ جب مقابلہ ہوگا، تو کراچی الیکٹرک کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ایم او یوز نہ صرف پاکستان بلکہ بنگلہ دیش اور سری لنکا میں بھی کیے گئے ہیں۔ بھارت نے بھی 5-4 سال بعد اپنے معاہدے بہتر بنائے، جبکہ ہمارے لوگوں نے پرانی شرائط پر معاہدے کیے ہیں۔

یاد رہے کہ ترجمان سندھ حکومت، سعدیہ جاوید، نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو آج عوامی معاشی معاہدے کے تحت اپنے وعدے کو پورا کر رہے ہیں۔ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ 26 لاکھ گھروں کو مفت سولر ہوم سسٹمز فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی توقع

سعدیہ جاوید نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت کی عدم موجودگی اور محدود وسائل کے باوجود یہ منصوبہ حقیقت بن رہا ہے، جس کے تحت رواں سال 5 لاکھ گھروں کو مفت سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *