عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کی توقع ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی ممکن ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان 30 ستمبر کو کیا جائے گا، جس میں وزیر خزانہ اور وزیراعظم کی مشاورت شامل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: نان فائلرز کو سوزوکی آلٹو کتنے میں ملے گی؟ قیمتیں سامنے آگئیں
یاد رہے کہ 15 ستمبر کو وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی تھی، جس کے بعد پیٹرول 249.10 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 249.69 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل 141.93 روپے فی لیٹر، اور مٹی کا تیل 158.47 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔


