اعظم سواتی نے علی امین گنڈا پور کو بڑی مشکل سے بچا لیا

اعظم سواتی نے علی امین گنڈا پور کو بڑی مشکل سے بچا لیا

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے استعفی کا مطالبہ کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکنان نے علی امین گنڈا پور کی جانب سے احتجاج کے ختم ہونے کے اعلان پر کارکنوں نے علی امین گنڈا پور کی گاڑی کا گھیراؤ کر لیا اور سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے رہے۔ اس موقع پراعظم سواتی نے مداخلت کر کے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ تبدیلیاں

ذرائعا نے بتایا کہ کارکنوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی گاڑی کا گھیراؤ کیا، جس کے باعث ان کی سیکیورٹی اور کارکنوں میں شدید تلخ کلامی ہوئی۔ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب سے واپسی کے اعلان پر کارکن مشتعل ہوگئے اور برہان انٹرچینج کے قریب دھرنا دیا، تاہم اعظم سواتی ناراض کارکنوں کو منانے میں کامیاب ہوئے۔

احتجاج ختم ہونے کے باوجود کارکنوں کی جانب سے برہان انٹرچینج کے قریب دھرنا دیا اور واپس پشاور جانے سے انکارکیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کارکنوں میں پھنس گئےاور پی ٹی آئی کارکنان نے ان کا راستہ روک دیا تھا۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ ہر صورت وزیراعلیٰ ہمارے ساتھ راولپنڈی جائیں گے، اور انہوں نے واپسی نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پاسپورٹ پر آپ کونسے ممالک بغیر ویزا جا سکتے ہیں ، تفصیلات سامنے آگئیں

کارکنوں نے کہا کہ “ہمیں سڑکوں پر نکال کر آپ کیوں چلے جاتے ہیں؟ پی ٹی آئی کارکنوں نے وزیراعلیٰ سے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کیا۔ بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی مداخلت پر کارکن مان گئے اور دھرنا ختم کر دیا۔ اعظم سواتی نے کارکنوں سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے خود ملا ہوں، انہوں نے خود احتجاج ختم کرنے کا کہا ہے، ہم سب نے بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر عملدرآمد کرنا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *