آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر آ گئی

آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر آ گئی

آئی فونز دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے سمارٹ فونز میں شامل ہیں، اور یہ نہ صرف جدید فیچرز سے بھرپور ہیں بلکہ بہت سے لوگوں کے لیے ایک سٹیٹس سمبل بھی سمجھے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی فون کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث مارکیٹ میں جعلی ماڈلز بھی فروخت ہو رہے ہیں۔ اگر آپ ایپل اسٹور کے علاوہ کسی عام مارکیٹ سے آئی فون خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کو جعلی مصنوعات کا خطرہ درپیش ہو سکتا ہے۔

آج ہم آپ کو کچھ اہم نکات بتائیں گے جو آپ کو اصلی اور نقلی آئی فون کی پہچان میں مدد دیں گے۔

1. پیکجنگ اور لوازمات
آئی فون خریدتے وقت اس کی پیکجنگ اور دیگر لوازمات کی جانچ کرنا ضروری ہے۔ ایپل کی پیکجنگ مضبوط اور اعلیٰ معیار کی ہوتی ہے۔ دھیان دیں کہ باکس میں ایپل کے اصل لوازمات ہوں، جیسے چارجر اور کیبل۔

2. سیریل نمبر اور IMEI کی تصدیق

ہر آئی فون کا ایک منفرد سیریل نمبر اور IMEI نمبر ہوتا ہے۔ سیریل نمبر معلوم کرنے کے لیے سیٹنگز میں جا کر “General” اور پھر “About” پر کلک کریں۔ اس کے بعد ایپل کے چیک کوریج پیج پر جا کر اپنا سیریل نمبر درج کریں۔ اگر یہ اصلی ہے تو آپ کو آئی فون کا ماڈل، وارنٹی اسٹیٹس اور دیگر معلومات ملیں گی۔ IMEI معلوم کرنے کے لیے #06#* ڈائل کریں اور جو نمبر ظاہر ہو، اس کا موازنہ باکس اور سم ٹرے پر موجود نمبر سے کریں۔

3. کوالٹی چیک کریں

آئی فون کی باڈی کی جانچ کریں۔ بٹن مضبوط ہونے چاہئیں، ایپل کا لوگو سیدھا ہونا چاہیے، اور ڈسپلے کا معیار اور وزن ایپل کے اصل ماڈل کے برابر ہونا چاہیے۔ جعلی آئی فونز میں اکثر غیر معیاری لوگو، ڈھیلے بٹن یا غیر ہموار کنارے ہوتے ہیں۔

4. ایپل سروس سینٹر کا وزٹ کریں

اگر آپ کو کسی قسم کی شبہ ہو تو اپنے آئی فون کی جانچ کے لیے ایپل سروس سینٹر جا سکتے ہیں، جہاں ماہرین آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ان نکات کو مدنظر رکھ کر آپ ایک اصلی آئی فون خریدنے کے امکانات بڑھا سکتے ہیں۔

Related Articles