جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے انٹرپارٹی انتخابات مکمل ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں مولانا فضل الرحمان کو آئندہ پانچ سال کے لیے بلامقابلہ امیر منتخب کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے انتخابات میں خواجہ خلیل الرحمان کندیہ شریف نے مولانا فضل الرحمان کا نام تجویز کیا، جس کی تائید مولانا جمیل الرحمان درخواستی اور مولانا امجد خان نے کی۔ اس کے ساتھ ہی مولانا عبدالغفور حیدری کو بھی بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی نے علی امین گنڈا پور کو بڑی مشکل سے بچا لیا
مولانا عبدالغفور حیدری کا نام علامہ راشد سومرو نے تجویز کیا، جس کی تائید احمد علی درویش اور مولانا جمیل الرحمان درخواستی نے کی۔ اس طرح جمعیت علماء اسلام کے اندر قیادت کا عمل بخوبی مکمل ہوا ہے اور پارٹی کی مستقبل کی حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔