لاہور: شہر کے ایک پولیس آفس میں جعلی خاتون اے ایس پی کو گرفتار کر لیا گیا جو کہ پولیس کی وردی میں ملبوس تھی۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ خاتون جب پولیس آفس میں داخل ہوئی تو اس نے اہلکاروں سے کہا کہ “آفیسر کو باہربلائیں، مجھے ان سے کام ہے۔ تاہم سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو اس کے فینسی جوتوں پر شک گزرا۔ جب انہوں نے خاتون سے پوچھ گچھ کی تو وہ کوئی بھی قابلِ قبول ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی مہران کے تمام ماڈلز کی قیمت سامنے آگئی
سول لائن پولیس نے فوری طور پر خاتون کو حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ نوسرباز خاتون ڈیفنس کے علاقے کی رہائشی ہے اور اس سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔