وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چیف منسٹر کے پی کے علی امین گنڈا پور ہوش میں آجائیں، پنجاب میں غنڈہ گردی کی اجازت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ کو پنجاب میں قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔ آئینی ہاتھوں سےنمٹا جائے گا، کاہنہ میں بھی قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں پنجاب کی ترقی کی فکر ہے، خیبرپختونخوا کے عوام ان سے پوچھیں کہ یہاں ترقی کیوں نہیں ہوئی؟ ۔ فتنہ پارٹی پاکستانی عوام کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتی، احتجاج کرنا ہے تو خیبر میں کیوں نہیں؟۔
خیبرپختونخوا میں امن و امان کے حوالے سے کوئی اجلاس کیوں نہیں ہو رہا؟۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں یونیورسٹیوں کی تعداد کم کی جا رہی ہے، اساتذہ کی 30 ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہیں، خدمت کرنا نہیں جانتے تو سیکھیں۔
پنجاب میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بھی نظر آ رہا ہے۔ خیبرپختونخوا میں سرکاری وسائل کو ضائع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور پنجابیوں اور پختونوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان جیل میں بیٹھ کر انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں: شرجیل میمن
ہم لاشوں کا انتظار کرنے والے سیاسی گِدھ نہیں، ان کی شرارتیں اور کرپشن دیکھ کر لوگ مشکوک ہو رہے ہیں، پنجاب کے عوام نے شرپسند جماعت کو مسترد کر دیا ہے۔ مریم نواز کی عوا م کارکردگی کی معترف ہے۔