علی امین گنڈا پور کا صوبے میں شہریوں کے تحفظ سے کوئی تعلق نہیں: فیصل کنڈی

علی امین گنڈا پور کا صوبے میں شہریوں کے تحفظ سے کوئی تعلق نہیں: فیصل کنڈی

گورنر خیبر پختونخوافیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سلطان راہی کی فلمیں دیکھنے کیلئے کے پی کے تشریف لائیں ۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ء کا کہنا تھا کہ صرف عوامی اجتماع کرنا کے پی وزیر اعلیٰ کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ کے پی کے میں روزانہ صرف ایک ڈائیلاگ دہرایا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت اپنا قبلہ ٹھیک کرے : ایم کیو ایم کے اہم رہنما نے(ن) لیگ کو خبردار کر دیا

ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے وزیراعلیٰ کا صوبے میں شہریوں کے تحفظ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کے پی میں کرپشن اور بدامنی اپنے عروج پر ہے۔ جنوبی پنجاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئےفیصل کنڈی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کا این آر او حاصل کرنے کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم KPK کو افغانستان کا حصہ نہیں بننے دیں گے۔ ہوٹل میں چائے کے ایک کپ نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوج کے بھرپور تعاون کے بغیر کے پی میں امن و امان برقرار نہیں رکھ سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمدکو اہلیہ سمیت حراست میں لے لیاگیا

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا آج کے پی کو بدامنی کا سامنا ہے، تمام واقعات بنوں میں کیوں ہوئے؟ خیبرپختونخوا کو کرپشن کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی کارکنوں کو ملک کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *