مالی سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے، چیئرمین ایف بی آر نے تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اب تک 29 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہو چکے ہیں۔ تاہم جمع کرانے کے دوران ایف بی آر کا سسٹم تکنیکی مسائل کا شکار ہے، جس کی وجہ سے ٹیکس دہندگان کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایف بی آر کی ویب سائٹ پر بھی ٹیکس دہندگان کو مسائل پیش آ رہے ہیں، اور آخری دن ہونے کی وجہ سے سسٹم پر بوجھ زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی مہران کے تمام ماڈلز کی قیمت سامنے آگئی
ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق، سسٹم پر بوجھ کے باعث آج گوشواروں کی تاریخ میں توسیع کا امکان موجود ہے۔