عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے پیش نظر یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک کی کمی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ 15 دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 1.50 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ اوگرا آج نئی قیمتوں کی سمری حکومت کو بھیجے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی مہران کے تمام ماڈلز کی قیمت سامنے آگئی
حکومت رواں مالی سال کے ٹیکس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا فیصلہ بھی کر سکتی ہے، جس کی صورت میں قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد آج رات نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔