امریکی میڈیا میں آپریشن غضب للحق کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کا اعتراف

امریکی میڈیا میں آپریشن غضب للحق کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کا اعتراف

امریکی میڈیا گروپ دی واشنگٹن ٹائمز نے افغانستان پاکستان کے آپریشن للحق کا تفصیلی جائزہ پیش کرتے ہوئے اسے ایک مؤثر اور منظم کارروائی قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اس آپریشن کے تحت فتنہ الخوارج سے وابستہ عناصر کو نہایت درست اور ہدفی انداز میں نشانہ بنا رہا ہے۔ اس کارروائی میں پاکستان آرمڈ فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں نمایاں ہیں جو نہ صرف عسکری محاذ پر کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں بلکہ سفارتکاری اور گورننس کے لیے بھی سازگار ماحول پیدا کر رہی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں موجود فتنہ الخوارج کے سہولت کاروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ یہ آپریشن سرحد پار خطرات کے خلاف پاکستان کی فوجی صلاحیت کو واضح طور پر اجاگر کرتا ہے۔ آپریشن کے دوران جدید تکنیکی مہارت کا استعمال کیا جا رہا ہے اور شہری آبادی کو کم سے کم نقصان پہنچانے کو یقینی بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ اور پوپ لیو میں لفظی جنگ کےدوران پوپ کا مسجد کا دورہ ،جوتے اتار دیے،ایک نئی بحث شروع

جائزے کے مطابق پاکستان محض عارضی یا وقتی کامیابیوں پر انحصار کرنے کے بجائے ایک جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے جس میں فیصلہ کن فوجی کارروائی کے ساتھ مضبوط سیاسی عمل کو مسئلے کا پائیدار حل سمجھا جا رہا ہے۔ پاکستان خطے میں طویل المدتی استحکام کا خواہاں ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اب تک 180 دہشت گردوں کی پناہ گاہیں اور 30 سے زائد اجتماع گاہیں تباہ کی جا چکی ہیں جبکہ غیر قانونی سرحدی آمد و رفت پر بھی قابو پایا جا رہا ہے۔

افغانستان کے حوالے سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کے مستقبل کا فیصلہ افغان عوام کو خود کرنا چاہیے اور پاکستان کسی بھی قسم کی رجیم تبدیلی کا خواہاں نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے طویل المدتی حکمت عملی پر عمل کر رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *