بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے عدلیہ کی حمایت میں احتجاج کا اعلان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے عدلیہ کی حمایت میں احتجاج کا اعلان

پاکستان تحریکِ انصاف سنڑل سیکرٹریٹ سے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا ہے اور ورکرز کو عدلیہ کے حق میں احتجاج کا پلان دیدیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف سنٹرل سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ورکرز کے لیے اپنے پیغام میں عدلیہ کے حق میں احتجاج کی منصوبہ بندی کا پلان پیش کیا ہے اور اس پلان  کے تحت دو اکتوبر کو میانوالی، فیصل آباداور بہاولپور میں احتجاج ہوگا اور5 اکتوبر کو لاہور مینار پاکستان میں احتجاج کیا جائے گا۔ بانی چئیرمین تحریک انصاف کے ورکرز کے لیئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ دو اکتوبر کو میانوالی، فیصل آباداور بہاولپور میں احتجاج ہوگا اور 5 اکتوبر کو لاہور مینار پاکستان میں احتجاج کیا جائے گا اورچار اکتوبر جمعہ کو ڈی چوک میں احتجاج کریں، بانی پی ٹی آئی نے اورکرز کے لیے اپنے پیغام میں کہا کہلندن پلان پر عمل کرتے ہوئے یہ پی ٹی آئی کو کرش کرنا چاہتے ہیں ،مجھے بھی جیل میں ڈالا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مولانا مان گئے، انہیں پی ٹی آئی کی حکومت ختم کرنے کا بولا گیا، وزیراعلی خیبر پختونخوا

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پر امن احتجاج کیا، یہ قانون ہمیں تحفظ دینے سے قاصر ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری عورتیں جیلوں میں پڑی ہیں ،80 سالہ عورت پر پرچہ کاٹا گیا ،کسی کو تکلیف نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد کی جانب مارچ کیا اور صوبے کےعوام کو جگادیا ہے۔

مزید پڑھیں: لا پتہ افراد کیس: ضمانت کے بعد گرفتاری عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی قرار

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے درست کہا اب انقلاب آئے گا ،میرے موقف بھی عوام تک پہنچایا جائے اور انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ کا دفاع کریں گے، اور اپنی آزادی کی جدوجہد کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ میری بیوی کو کئی ماہ سے جیل میں ہے رکھا گیا، یہ مجھے جیل میں ٹوڑنا چاہتے ہیں.لوگ جیل سے نہ ڈریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *