سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مزید کمی ہوگئی

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مزید کمی ہوگئی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 26ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1497 روپے ریکارڈ کی گئی جو کہ پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.74 فیصد کم ہے۔ پچھلے ہفتے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1508 روپے تھی۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

اسی طرح 26 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1392 روپے ریکارڈ کی گئی جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.12 فیصد کم ہے۔ پچھلے ہفتے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1393 روپے تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1459 روپے، راولپنڈی میں 1449 روپے، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں 1500 روپے، لاہور میں 1533 روپے، فیصل آباد میں 1510 روپے، سرگودھا میں 1503 روپے، ملتان میں 1503 روپے، بہاولپور میں 1500 روپے، پشاور میں 1543 روپے، اور بنوں میں 1470 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1340 روپے، حیدرآباد میں 1333 روپے، سکھر میں 1450 روپے، لاڑکانہ میں 1400 روپے، کوئٹہ میں 1430 روپے، اور خضدار میں 1393 روپے ریکارڈ کی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *