امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد” حق دو عوام کو “تحریک دوبارہ شروع کرینگے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلای کی زیرِ قیادت آئی پی پیز اور مہنگائی کے خلاف حق دو عوام کو تحریک کا آغاز 7 اکتوبر کے بعد کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ آج ہم پاکستان تحریک انصاف سے رابطہ کرینگے اور ہم حکومت سے بھی اس معاملے پر رابطہ کرینگے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وکلاء اور علماء کرام کو بھی 7 اکتوبر کے حوالے سے بات چیت کرینگے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ فلسطین کے عوام ہماری جنگ لڑ رہے ہیں۔ آئی پی پیز کے حوالے سے انہو ں نے کہا کہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں اورآئی پی پیز کے حوالے سے حکومت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہےاس حوالے سے جماعت اسلامی اپنی سیاسی سرگرمیاں 7 اکتوبر کے بعد شروع کرینگے۔
مزید پڑھیں: یہ آئینی ترمیم کے ذریعے دوسرے معنوں میں مارشل لا لگا رہے تھے : مولانا فضل الرحمٰن
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نےکہا کہ سپریم کورٹ واضح طور پر دو گروپوں میں منقسم ہے اور یہ بدقسمتی ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز تقسیم ہوگئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے بحران سے نکلنے کی چابی فائز عیسی کے پاس ہے اور اگر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آکر کہے کہ جس دن میری مدت ختم ہوگی میں ریٹائر ہو جاؤنگا اس اقدام سے ان کے احترام میں اضافہ ہوگا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قاضی فائز عیسی کے ایکسٹینشن کے حوالے سے پاکستان میں آئینی بحران پیدا ہورہا ہے انکا کہنا تھا کہ حکومت جعل سازی کررہی ہے، یہ فارم 47 کی حکومت ہے اور
اس حکومت کی کیا ساکھ ہے؟ کیا حیثیت ہے ؟