سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز منظور

سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز منظور

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز منظور کر لی گئی ہے۔

چیئرمین سید نوید قمر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں وقفے کے بعد دوبارہ غور کیا گیا، جس میں یہ فیصلہ سامنے آیا کہ سوشل میڈیا آمدن پر 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدن جب بینکوں کے ذریعے پاکستان میں منتقل ہوگی تو اس پر ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا، حکام کے مطابق ملک میں اس وقت سوشل میڈیا سے سالانہ آمدن تقریباً 10 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :یوٹیوب اور سوشل میڈیا آمدنی پرکتنا ٹیکس دینا ہوگا؟

ایف بی آر حکام نے مزید بتایا کہ یہ ٹیکس نظام ڈیجیٹل معیشت کو دستاویزی بنانے اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے،اجلاس میں وراثت میں ملنے والی جائیداد اور پلاٹس کی فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس سے متعلق تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ وراثتی جائیداد کی اصل لاگت مالک کی وفات کے دن اس کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق تصور کی جائے گی، جبکہ فیملی سیٹلمنٹ کے ذریعے منتقل ہونے والی جائیداد کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

مزید بتایا گیا کہ جائیداد کی قیمت کا تعین وفات کے دن کی مارکیٹ ویلیو کی بنیاد پر ہوگا، اور بعد میں فروخت سے حاصل ہونے والے منافع پر کیپیٹل گین ٹیکس عائد کیا جائے گا،اجلاس میں ان تجاویز کو ٹیکس نظام کو زیادہ شفاف اور مؤثر بنانے کی کوشش قرار دیا گیا۔

editor

Related Articles