پاکستانی کرکٹر رضا حسن نے بھارتی لڑکی پوجا سے منگنی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 32 سالہ رضا حسن اور بھارت سے تعلق رکھنے والی لڑکی پوجا کی منگنی نیویارک میں ہوئی اور دونوں کی شادی آئندہ برس 2025کے دوسرے مہینے فروری میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:بابراعظم کا قومی ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
نجی میڈیا رپورٹ کے مطابق رضا حسن کی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستانی کرکٹر رضا حسن اور پوجا کی شادی کی باقاعدہ تقریب اگلے سال فروری میں منعقد کی جائے گی۔ اپنی منگیتر کے غیر مسلم ہونے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رضا حسن نے کہا کہ پوجا مذہب اسلام میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں اور وہ جلد ہی مسلمان ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سابق پاکستانی پنالٹی کارنرسپیشلسٹ سہیل عباس کا ملائیشین ہاکی سے معاہدہ ہوگیا
واضح رہے کہ رضا حسن اب پاکستان کوچھوڑ کر امریکا منتقل ہوچکے ہیں، و ہ قومی ٹیم کی طرف سے ایک ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکےہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل حسن علی کی اہلیہ بھی بھارتی شہری ہیں، شعیب ملک نے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی تھی لیکن ان کی علیحدگی ہوچکی ، محسن خان کی شادی بھی کامیاب نہ ہوسکی تھی۔