بھارت کی معروف اداکارہ اننیا پانڈے نےپاکستان کی سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان اور فواد خان کو اپنی پسندیدہ اداکارجوڑی قراردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے مشہور آئیفا ایوارڈز سے اداکارہ اننیا پانڈے کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میںان سے پاکستانی اداکاروں کے حوالے سے سوال کیا گیا ، انہوں نے جواب میں کہا کہ انہیں اداکارہ ماہرہ اور فواد خان بہت پسند ہیں ۔
اداکارہ کا کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہے جس میں مداحوں کی طرف سے تبصرے جاری ہیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے بھارت میں بالی ووڈ سپرسٹار شاہ رخ خان کیساتھ فلم رئیس میں کام کیا ہے جبکہ فواد خان سونم کپور سمیت دیگر اداکاروں کیساتھ فلموں میں کام کرکے دل جیت چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:معروف پاکستانی اداکارہ کا ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف