اقرار الحسن کی بیوی فرح یوسف کا بھی علیحدگی کی قیاس آرائیوں پراہم بیان آگیا

اقرار الحسن کی بیوی فرح یوسف کا بھی علیحدگی کی قیاس آرائیوں پراہم بیان آگیا

پاکستانی صحافی اور ڈیجیٹل کریئٹر فرح یوسف نے اپنے شوہر اقرار الحسن کے ساتھ تعلقات اور طلاق سے متعلق گردش کرتی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، جس کا بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

ریحان طارق کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فرح یوسف نے اقرار الحسن کے ساتھ اپنے رشتے کی ابتدا پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شروع میں دونوں کے درمیان زیادہ قربت نہیں تھی کیونکہ اقرار ان کے سینئر تھے، اسی وجہ سے احترام کے ساتھ ایک فطری سی جھجھک اور ہلکا سا خوف بھی موجود تھا، تاہم وقت کے ساتھ یہ رسمی تعلق ایک مضبوط دوستی میں بدل گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ عمران خان کے 13 کیسز کی سماعت میں آج کیا کرنے جارہی؟

فرح یوسف نے اپنی شخصیت کے حوالے سے بتایا کہ وہ فطرتاً ایک شرمیلی انسان ہیں اور زیادہ باتیں شیئر نہیں کرتیں۔ ان کے مطابق وہ عام طور پر اپنے جذبات اور ذاتی معاملات اپنے تک ہی رکھتی ہیں، حتیٰ کہ اقرار الحسن کے ساتھ بھی ہر بات کا اظہار نہیں کرتیں، اور یہی ان کی عادت ہے۔

واضح رہے کہ فرح یوسف، معروف اینکر اور سیاست دان اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ ہیں۔ اقرار الحسن کی پہلی شادی قرۃ العین سے ہوئی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے، جبکہ بعد ازاں انہوں نے تیسری شادی عروسہ خان سے کی۔

editor

Related Articles