مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: حالیہ سرکاری دستاویزات کے مطابق، ملک میں مہنگائی کی عمومی شرح میں کمی کے باوجود مختلف اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کپڑوں اور جوتوں کی قیمتوں میں 15.23 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ خاص طور پر کاٹن کے کپڑوں کی قیمت میں سالانہ 19.63 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح، اونی کپڑے 14.22 فیصد مہنگے ہوگئے ہیں، جبکہ ستمبر میں اونی کپڑوں کی قیمت میں 1.30 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ریڈی میڈ اونی ملبوسات کی قیمتیں بھی 23.31 فیصد بڑھ گئیں ہیں۔ خواتین کے دوپٹے کی قیمت میں بھی سالانہ 14.28 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، اور صرف ستمبر میں دوپٹوں کی قیمت میں 1.84 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

صحت کی سہولیات کی قیمتوں میں بھی اضافہ جاری ہے، جہاں ادویات کی قیمتوں میں 14.15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ستمبر میں ادویات کی قیمتوں میں 1.66 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایم بی بی ایس ڈاکٹر کی کلینک فیس میں 18.76 فیصد کا سالانہ اضافہ ہوا ہے، جبکہ ڈینٹل سہولیات کی قیمتیں 29.47 فیصد تک مہنگی ہوگئیں۔

یہ صورتحال شہریوں کے لیے ایک چیلنج بنی ہوئی ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو پہلے ہی مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ حکومت کو مہنگائی کے اس مسئلے پر فوری طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *