خیبرپختونخوا اسمبلی کا بجٹ اجلاس، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بجٹ پیش کر رہے ہیں، اپوزیشن کا احتجاج

خیبرپختونخوا اسمبلی کا بجٹ اجلاس، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بجٹ پیش کر رہے ہیں، اپوزیشن کا احتجاج

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بجٹ پیش کر رہے ہیں، خیبرپختونخوا اسمبلی کا بجٹ اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا، اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ پیش کیے جانے کے دوران شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اسمبلی میں مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ 48 ارب روپے خسارے کا بجٹ پیش کر رہا ہے، تاہم یہ خسارہ قرض لے کر پورا نہیں کیا جائے گا بلکہ اپنے وسائل سے پورا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں وفاقی حکومت کیلئے کوئی گرانٹ تجویز نہیں کی گئی، جبکہ وفاق سے اضافی فنڈز کے معاملے پر بھی صوبائی حکومت اپنا مؤقف واضح کر چکی ہے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے تمام 92 اراکین اسمبلی نے اتفاقِ رائے سے بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن ارکان نے بجٹ تقریر کے دوران شدید شور شرابا کیا اور ’’بجٹ نامنظور‘‘ کے نعرے لگائے۔ خواتین اپوزیشن اراکین ایک مرتبہ پھر سپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہو گئیں اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔

حکومتی اراکین کی جانب سے بھی جوابی نعرے بازی کی گئی، جس کے باعث ایوان میں کشیدگی پیدا ہوگئی اور بجٹ تقریر عارضی طور پر روکنا پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 82 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

احتجاج کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپوزیشن بنچوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’حوصلہ رکھیں‘‘، جبکہ خواتین اراکین کے احتجاج پر انہوں نے ازراہِ مذاق کہا کہ ’’ان کو پانی پلائیں‘‘۔

اسمبلی اجلاس کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے درمیان شدید نعرے بازی اور احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے تیسری بار مسلسل تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے، مزمل اسلم نے بہترین انداز میں فنانس کو چلایا ہے۔

Related Articles