پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق کی اہم وکٹ گرا دی۔
سابق رکن سندھ اسمبلی چیتن مل اروانی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ چیتن مل اروانی نے یہ فیصلہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے ملاقات کے بعد کیا۔
چیتن مل اروانی کی شمولیت کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما حاجی الطاف نظامانی بھی موجود تھے۔ حلیم عادل شیخ نے اس موقع پر چیتن مل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت قوم کی جنگ لڑ رہی ہے اور جلد ہی سندھ سے مزید اہم شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ہوں گی۔
مزید پڑھیں: حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
چیتن مل اروانی نے اپنے بیان میں کہا، “جب تک زندہ ہوں خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ عمران خان کا نظریہ اس ملک کی ترقی کا ضامن ہے۔”
انہوں نے پی ٹی آئی کے لیے دن رات کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔یہ شمولیت پی ٹی آئی کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے اور سندھ کے سیاسی منظرنامے میں نئی تبدیلیاں لا سکتی ہے۔