حکومت کا عازمین حج کے لیے بڑی مفت سہولت کا اعلان

حکومت کا عازمین حج کے لیے بڑی مفت سہولت کا اعلان

حکومت نے عازمینِ حج کے لیے ایک اہم سہولت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج پر جانے والے پاکستانیوں کو مملکتِ سعودی عرب میں مفت سم کارڈ فراہم کیا جائے گا۔

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق طویل مدت کے حج پیکج کے تحت جانے والے عازمین کو چالیس دن کے قیام کے دوران چھ سو مقامی و بین الاقوامی منٹ اور چالیس گیگا بائٹ انٹرنیٹ سہولت فراہم کی جائے گی، جس کے ذریعے وہ اپنے اہل خانہ سے رابطہ اور دیگر ضروری امور سرانجام دے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :کم آمدنی والے افراد کیلئے مفت سولر پینل اسکیم

نجی ٹی وی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ مختصر مدت کے حج پیکج کے تحت جانے والے عازمین کو بھی خصوصی سہولت دی جائے گی، جس میں تین سو مقامی و بین الاقوامی منٹ اور پچیس گیگا بائٹ انٹرنیٹ سہولت شامل ہوگی۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ فراہم کیے گئے منٹ کال کرنے اور وصول کرنے دونوں کے لیے استعمال ہو سکیں گے۔ عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سم کارڈ ہی استعمال کریں اور غیر ضروری طور پر مقامی سم کارڈ خریدنے سے گریز کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *