کینمی میا پریمیم (Kinmemai Premium) چاول کی ایک خاص قسم ہے جسے دنیا کے سب سے مہنگے چاول کے طور پر جانا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چاولوں کی یہ قسم 109 ڈالر فی کلو (تقریباً 30 ہزار پاکستانی روپے) کی قیمت پر فروخت ہوتا ہے۔ چاول دنیا کی پسندیدہ اور غذایت سے بھرپور اور سستی خوراک ہے، لیکن اگر آپ دنیا میں چالوں کی چند بہترین چاول کی اقسام میں کینمی میا پریمیم کو سب سے مہنگے چاول ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ چاول جاپان کی ٹویو رائس کارپوریشن کے ذریعہ تیار کردہ ایک خصوصی قسم ہے، جس کی پیداوار 17 سال قبل شروع کی گئی تھی۔ اس میں استعمال ہونے والی بفنگ ٹیکنالوجی نے اسے منفرد بنا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سست انٹرنیٹ سے پریشان صارفین کیلئے خوشخبری
کینمی میا پریمیم چاول کی غذائیت کی قدریں روایتی چاولوں کے مقابلے میں زیادہ ہیں اور اس کا ذائقہ بھی گری دار میوے جیسا ہے۔ پیٹنٹ شدہ پالش کرنے کے عمل کی بدولت، یہ چاول غیر خوردنی موم کی تہہ ہٹ جانے کے بعد چھوٹے ہیروں کی مانند چمکدار نظر آتے ہیں۔