پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں احتجاج، اسلام آباد پولیس کا مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں احتجاج، اسلام آباد پولیس کا مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے تمام افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرین سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کو کسی بھی صورت اسلام آباد داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے علی امین گنڈاپور کے انقلاب کے حوالے سے بیان کی تائید کی، شیخ وقاص اکرم

اس ضمن میں سختی سے نمٹنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ اجلاس میں شہر کو مکمل طور پر سیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے اہم عہدیداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔

حکام نے واضح کیا کہ مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ شہر میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *