اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور 4اہلکار برطرف، نوٹیفکیشن جاری

اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور 4اہلکار برطرف، نوٹیفکیشن جاری

اڈیالہ جیل کے لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ریاض خان اور دو وارڈرز کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق یہ افسران جیل میں قتل کی ایک انکوائری میں قصوروار ثابت ہوئے ہیں۔ یہ انکوائری 29 فروری کو ذہنی مریض قیدیوں کے سیل میں ایک حوالاتی کے قتل کے معاملے پر جاری تھی۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا، جس میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو محمد اکرم سمیت سات ملازمین کو قصوروار قرار دیا گیا تھا، جبکہ چار کے خلاف نوکری سے فارغ کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی جی ایس ایکس 125 پر شاندار آفر لگا دی گئی

انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر مجاز اتھارٹی نے 30 اگست کو ملازمین کو شوکاز نوٹسز جاری کیے، جس میں ان سے جواب طلب کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ، ہوم ڈیپارٹمنٹ کی سماعت میں ملازمین پیش ہوئے، تاہم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ غیر حاضر رہے۔

ذرائع کے مطابق سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ریاض خان، وارڈر ناصر محمود اور وارڈر امیر عباس کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، نائٹ ڈیوٹی افسر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ محمودالحسن کو دو سال اور ہیڈ وارڈر واجد محمود کو ایک سال کی سروس ضبط کرنے کی سزا بھی دی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *