کیا آپ عید پر مری جانا چاہتےہیں؟جانے سے پہلے یہ ایڈوائزری ضرور پڑھیں

کیا آپ عید پر مری جانا چاہتےہیں؟جانے سے پہلے یہ ایڈوائزری ضرور پڑھیں

مری میں عید کے موقع پر سیاحوں کی سہولت اور سیکیورٹی کے لیے انتظامیہ اور پولیس نے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں تاکہ کسی سیاح کو کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو

مری میں عید کی تعطیلات کے دوران سیاحوں کی سہولت اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس نے مکمل تیاری کر لی ہے۔ ڈی پی او مری نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر سے پہلے “سیف ٹورازم مری” ایپ ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ انہیں پولیس اور ایمرجنسی سروسز تک فوری رسائی حاصل ہو سکے۔

ڈی پی او مری کے مطابق عید کے دنوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان ہے، اس لیے سیاح احتیاط کے ساتھ سفر کریں اور روانگی سے پہلے موسم کی تازہ ترین صورتحال ضرور چیک کریں۔ شدید موسم کی صورت میں غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر مکمل عمل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

حکام کے مطابق “سیف ٹورازم مری” ایپ سیاحوں کے لیے ایک مفید سہولت ہے جس کے ذریعے وہ براہِ راست پولیس سے رابطہ کر سکتے ہیں اور ہنگامی صورتحال میں فوری مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ اس ایپ میں مری کے ہوٹلز، اہم سیاحتی مقامات اور سیفٹی زونز سے متعلق معلومات بھی دستیاب ہیں۔

ڈی پی او مری نے کہا کہ عید کے موقع پر مری میں بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد متوقع ہے، اس لیے شہریوں اور سیاحوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور سب افراد محفوظ ماحول میں سیاحت سے لطف اندوز ہو سکیں۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles