اسلام آباد میں آج 4 اکتوبر کو ہر حال میں احتجاج ہوگا، عمر ایوب

اسلام آباد میں آج 4 اکتوبر کو ہر حال میں احتجاج ہوگا، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں آج 4 اکتوبر کو ہر حال میں احتجاج ہوگا کیونکہ یہ ان کا آئینی حق ہے۔

اپوزیشن لیڈرکا کہنا ہے کہ حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک پورے ملک میں زور و شور سے جاری ہے۔ یہ حکومت لندن پلان کے تحت چل رہی ہے جو اپنی کرپشن چھپانے کے لیے آئین میں ترمیم کرنا چاہتی ہے لیکن ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہارسرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں اور گزشتہ روز احتجاج میں ہمارے لوگوں پر تشدد اور فائرنگ کی گئی۔

مزید پڑھیں: اگر کل کسی قسم کا ہنگامہ ہوا تو پی ٹی آئی کو نرمی کی توقع نہیں رکھنی چاہیے، وفاقی وزیر داخلہ

انہوں نے کہا کہ پرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے شیل پھینکے گئےمگر ہم حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔نواز شریف کے پلیٹلیٹس تیزی سے گر رہے ہیں اور وہ جلد لندن بھاگ جائیں گے۔ہمارے اوپر بنائے گئے تمام کیسز بوگس ہیں اور ہمارے لوگوں کو غیر قانونی حراست میں لیا گیا ہے۔ہم سیاسی لوگ ہیں اور پرامن احتجاج کرنا ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ حکومت آئین میں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو دباؤ میں لانا چاہتی ہے ،ہم کسی صورت میں آئینی ترامیم کو منظور نہیں ہونے دیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *