باراتیوں کی بس کھائی میں جا گری ، بھاری جانی نقصان

باراتیوں کی بس کھائی میں جا گری ، بھاری جانی نقصان

کوئٹہ میں باراتیوں کی بس کھائی میں گرنے کے باعث 7 افراد جاں بحق جبکہ 37 زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بس کو افسوس ناک حادثہ بروری بائی پاس ہزارہ قبرستان کے نزدیک پیش آیا، جہاں باراتیوں سے بھری بس ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے گہری کھائی میں جاگری ۔ حادثے میں 37 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمیوں میں سے 7 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اگر کل کسی قسم کا ہنگامہ ہوا تو پی ٹی آئی کو نرمی کی توقع نہیں رکھنی چاہیے، وفاقی وزیر داخلہ

جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے باراتیوں سے لدی بس ہزارہ ٹاؤن سے بلیلی جارہی تھی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال اور ٹراما سنٹر ریفرکردیا گیا ہے ، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس کی درخواست منظور کر لی ، اکثریتی فیصلہ کالعدم قرار

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بروری بائی پاس بس حادثے پر اظہار افسوس کیا اور حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ صوبائی وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کوہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کی جائیں اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *