علی امین گنڈا پورکو ڈی چوک پہنچنےکا حکم

علی امین گنڈا پورکو ڈی چوک پہنچنےکا حکم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر صورت میں ڈی چوک پہنچیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کا اپنی رپورٹ میں بتانا ہے کہ عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں چیف منسٹر (سی ایم)کے پی کے علی امین گنڈاپور ہر حال میں ڈی چوک پہنچیں گے چاہے انہیں دو دن کیوں نہ لگ جائیں جب کہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے ڈی چوک میں احتجاج کیلئے اپنی حکمت عملی مکمل کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اب پی ٹی آئی تحریک نہیں رکے گی ، کل علی امین گنڈاپور پرامن احتجاج کے لیے ڈی چوک آئیں گے: علیمہ خان

بانی تحریک انصاف کی ہدایت پر چیئرمین بیرسٹر گوہر، شیخ وقاص اکرم اور دیگر عہدیداران نے حکمت عملی فائنل کی اور علی امین گنڈاپور کو عمران خان کا پیغام پہنچادیا گیا ہے ۔ ڈی چوک پر ہونے والے احتجاج میں اراکین قومی اسمبلی شرکت نہیں کریں گے ۔ ڈی چوک میں احتجاج کی ذمہ داری جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کی تنظیم کی ہوگی، علی امین گنڈا پور کے پہنچنے تک مقامی قیادت احتجاج کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا ممکنہ احتجاج، ریڈزون کی سیکورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ

پارٹی کارکنان کے لئے ماسک، نمک، پانی ، کپڑے سمیت دیگر چیزوں کا بھی انتظام کر لیا گیا ہے جبکہ بیرسٹر گوہر علی اور شیخ وقاص اکرم تمام احتجاج کی نگرانی کریں گے، اس کے علاوہ ایم این ایز اپنے حلقے کے لوگوں کو احتجاج میں آنے کی ہدایت دیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *