ڈالر مزید سستا ہوگیا

ڈالر مزید سستا ہوگیا

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔ ڈالر کی قدر میں 24 پیسے کی کمی کے بعد یہ 277 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے پہلے سیشن کے آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 452 پوائنٹس کے اضافے سے 83 ہزار 174 کی نفسیاتی حد پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد کا اضافہ

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے 980 پوائنٹس کا اضافہ کرتے ہوئے 82 ہزار 947 کی بلند ترین سطح کو چھوا تھاجبکہ 100 انڈیکس 755 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 82 ہزار 722 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *