جمعرات کے دن تیل کی قیمتوں میں مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تنازعے کی وجہ سےاضافہ ہوگیا۔
برینٹ خام تیل کے سودے 2.82 ڈالر یا 3.82 فیصد بڑھ کر 76.72 ڈالر فی بیرل پر طے ہوئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 2.85 ڈالر یا 4.07 فیصد بڑھ کر 72.95 ڈالر ہوگئی۔ دونوں بینچ مارک کی قیمتیں سیشن کے دوران فی بیرل 3 ڈالر سے زیادہ بڑھی ہیں۔
مزید پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
برینٹ کے سودے 77.65 فی بیرل پر طے ہوئے جو 30 اگست کے بعد کی سب سے زیادہ سطح ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کے سودے 73.95 فی بیرل تک پہنچ گئے جو ایک مہینے کی بلند ترین سطح ہے۔
مارکیٹ میں اس خدشے میں اضافہ ہو رہا ہے کہ اسرائیل ایرانی تیل کے بنیادی ڈھانچے کو ہدف بنا سکتا ہے، جس سے ایران کی طرف سے جواب کے خدشے میں اضافہ ہورہا ہے۔ فل فلائن پرائس فیوچرز گروپ کے سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ یہ واقعی مارکیٹ کی طاقت کی آزمائش ہے کیونکہ اب تک فراہمی کے خطرے کو نظر انداز کیا جا رہا تھا۔


