اسلام آباد: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت پاکستان میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں حصہ لے گا۔ترجمان نے بتایا کہ جے شنکر 15 اور 16 اکتوبر کو ایس سی او سمٹ میں شرکت کے لیے پاکستان جائیں گے، یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔
بھارتی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں دو طرفہ ملاقاتوں کے حوالے سے تفصیلات چند دنوں میں فراہم کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کو ایس سی او سربراہان سمٹ میں شرکت کے لیے دعوت نامہ بھیجا تھا، تاہم بھارت نے اپنا وفد پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اجلاس میں آن لائن شریک ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے، لیکن ہمیں ابھی تک کچھ ممالک سے اجلاس میں شرکت کی تصدیق موصول ہوئی ہے، اور وقت آنے پر یہ بتایا جائے گا کہ کون کون سے ممالک نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔