محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے 5 سے 8 اکتوبر تک اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

نئی موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق 5 اکتوبر سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہوں گی۔ اس دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالا کنڈ اور صوابی میں بارش کا امکان ہے۔ 5 سے 7 اکتوبر کے درمیان مردان، کرم، اورکزئی، کوہاٹ، ہنگو اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا احتجاج، مینار پاکستان جانے والے تمام راستے سیل،موٹروے بند

اسی طرح مری، گلیات، گجرات اور وسطی و جنوبی پنجاب کے کچھ علاقوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد میں 5 سے 7 اکتوبر تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ کوئٹہ، ژوب، لسبیلہ اور کوئٹہ میں بھی 5 سے 8 اکتوبر کے دوران بارشیں متوقع ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *